امراض مردانہ

عضو تناسل میں کمزوری کے اسباب اور عضو تناسل کی کمزوری کے علاج کا معجون

عضو تناسل میں کمزوری کے اسباب اور عضو تناسل کی کمزوری کے علاج کا معجون

اکثر حکماء کا خیال ہے عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی بنیاد صرف نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں لیکن یہ بات دُرست نہیں اگرچہ خیالات اور جذبات عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم تناہو پیدا نہ ہونے کا سبب جسمانی بھی ہو سکتا ہے مثلأٔ صحت کا کوئی پُرانامسئلہ یا ادویات کے ذیلی اثرات بہت سے عوامل کا مشترکہ اثر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل پیدا کرتا ہے۔

عضو تناسل میں کمزوری کے عام اسباب

دِل کے امراض ،شوگرموٹاپا،غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں سپلائی کے مسائل ،ہائی بلڈ پریشر، خون کی نالیوں میں رُکاوٹ ہونا۔الکحل اور دِیگر منشّیات کا کثرت سے استعمال ،زیادہ تمباکو نوشی کرنا،ہارمونز کی بے قاعدگیاں مثلأٔ ٹیسٹو سٹیرون کی کمی،عضو تناسل کی ساخت کے اندر خرابی، قوت مدافعت اور اعصابی نظام کی کمزوری،بعض اوقات عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کےنفسیاتی اسباب
عضو تناسل میں تناؤ کے لیئے پیغام جاری کرنے میں دِماغ اہم کردار ادا کرتا ہے مثلأٔ جنسی جوش کےاحساسات دماغ میں ہی پیدا ہوتے ہیں اور اگر دماغ کمزور ہوتو یہ پیغام رسانی بھی کمزور ہو گی یہ کمزوری تناؤ نہ ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تھکن،ذہنی دباؤ،تشویش، ڈپریشن اپنے ساتھی سے بہت کم بات کرنا یا اُس سے اختلافات ہونابھی نفساتی مسائل میں شامل ہیں۔

کلونجی سے مردانہ کمزوری کا علاج

بے اولادی کی وجوہات اور بے اولادی کا علاج

پیاز کے چھلکوں کے فوائد

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کےجسمانی اسباب

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی و جسمانی وجوہات ایک ساتھ مِل کر کام کرتی ہیں۔مثلا ایک معمولی جسمانی مسئلہ جنسی عمل کی رفتار کو سُست بنادیتا ہے اور اِس کے نتیجے میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ پیدا ہو جاتاہے۔ مرض کےاصل سبب کو دور کیئے بغیر علاج ممکن نہیں ۔کئی دفعہ ایسا ھوا کہ ذہنی دباؤ ،ڈپریشن اور نفسیاتی عوامل کا علاج کیا تو صرف اس سے ہی جنسی کمزوری قوت باہ کی ادویات استعمال کیئے بغیر ٹھیک ہو گئی ۔اسی طرح بہت دفعہ معدہ اور نظام انہضام کا علاج کرنے سے احتلام اور جریان کو شفا مل گئی۔یہ بات بھی تجربہ میں آئی ہے کہ الکوحل اور تمباکو نوشی چھوڑنے والوں کا انتشار اور امساک خود بخود بڑھ گیا ۔اور یہ حقیقت ہے کہ ذیابیطیس کو قدرتی ادویات سے جب کنٹرول کر لیا گیا تو اس سے بھی جنسی کمزوری بھی دور ہوئی ۔ موٹاپا کے شکار لوگوں کی مردانہ کمزوری صرف وزن کم کرلینے سے دور ہوئی ۔ اللہ کے فضل و کرم سے میرے ہاتھوں بہت سے ایسے غم کے مارے مریض صحت یاب ہوئے جو کہتے تھے کہ ہم پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی آج اللہ جلّہ شانہ کے کرم سے انتہائی سادہ اور قلیل دوا سےان کا علاج کیا اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

عضو تناسل میں کمزوری کے علاج کا معجون

آج وہ چیز بتانے جارہا ہوں جو کہ میرےاور میرے خاندان کے کئی حکیموں کا ایک انتہائی کامیاب نسخہ ہے یہ ایک عام چیز ہے مگر مجھے میرے دادا جان حکیم اللہ دیہ سے ملا تھارات کو دس مریضوں کے لئے بنا رہا تھا سوچا آپ سب اس کے فائدے جاننے کے بعد انشاءاللہ سب اس کے استعمال پہ مجبور ہو جائیں گے۔نسخہ کو شیئر لازمی کرنا شکریہ۔
یہ نسخہ خالص مربعوں اور زعفران اور ورق چاندی کا خاص مجموعہ ہے۔
مربہ آملہ
بہت سے لوگوں کے چہروں پر بڑھاپے کے ساتھ جھریاں رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔اس میں بڑھاپے کے اثرات کو روکنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ مربہ آملہ وٹامن ای اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے آپ کی جلد کو وٹامن ای کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو کولجین کی مقدار کو جسم میں برقرار رکھتی ہے وٹامن ای آپ کی جلد کو لچکدار اور جوان رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ آملہ کے استعمال سے جسم جوان اور توانا رہتا ہے۔کیلشیم ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ کا استعمال کیلشیم کے جذب کرنے کے عمل کو بڑھاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں ،ناخنوں، ہڈیوں اور دانتوں کے صحت کے لئے اچھا ہے۔ اگر آپ آملہ کے مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے بالوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے
مربہ سیب
دماغ کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے سیب کا مربہ کھانا بہت ضروری ہوتا ہے اس سے خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے۔ اعصابی کمزوری دور ہوتی ہے۔ہر سال دل کی خرابی کی وجہ سے بہت سے لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں۔ آپ کے خون کی گردش آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ جب آپ مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے دل کی صحت کے ساتھ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ یہ کارڈیک صحت کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔
مربہ گاجر
جگر کے سدے کھولتی ہے اور جسم کو طاقت بخشنے میں لاثانی ہے۔ مادۂ تولید کو گاڑھا کرتی اور اس سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ گاجر کا مربہّ سونے یا چاندی کے ورق کے ساتھ کھانابے حد فرحت بخشتا ہے۔ دل ،دماغ اور قوت مردی کو طاقت دینے میں بے مثال ہے۔
مربہ ہڑیڑ
معدہ اور قبض سے مایوس کن افراد کی آخری کرن ہےعورتوں کو ماہواری میں تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور کمر درد مرد اور عورتوں میں عام سی بات ہےاس کو بھی فائدہ دیتی ہے جوڑوں پٹھوں کو زبردست قسم کے فائدے دیتی ہے۔
یہ نسخہ مردانہ طاقت کا حیران کن خزانہ ہے زیادہ نہیں لکھوں گا سمجھنے والے سمجھ جائیں گے اس میں شامل ہر اجزاءکے فائدے تفصیل کے ساتھ لکھ دئیے ہیں اور اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔
معجون بنانے کے لیئے اجزاء
سیب ، آملہ ، گاجر ، سبز ہڑڑ ، ورق چاندی ، پستہ ، اخروٹ ہر ایک ایک پاو لے لیں۔ اور زعفران خالص صرف دس گرام لینی ہے۔
معجون بنانے کا طریقہ
تمام مربہ جات اور خشک میوجات کو اچھی طرح کوٹیں اور اچھی طرح رگڑائی کریں اور رگڑائی کرتے وقت زعفران آہستہ آہستہ ملاتے جائیں جب اچھی طرح یک جان ہو جائے تو شیشے کےمرتبان میں سنبھال لیں۔
معجون کھانے کا طریقہ
ایک چمچ معجون روزانہ نہار منہ ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں کم از کم چالیس یوم لازمی کھانا ہے۔
نوٹ
یہ نسخہ ایک تحفہ ہے استعما ل کرنے پر فائدہ ملے توحکیم عمران کمبوہ کو دعا میں یاد رکھیں اور میرے بز رگوں کو بھی دعاؤںمیں لازمی یاد رکھناشکریہ۔

Urdutibb.com

دواخانہ حکیم عمران کمبوہ میں جنسی صحت ، زنانہ مردانہ امراض بانجھ پن، گردوں کی پتھری ، پائلز اور دیگر صحت کے مسائل کا علاج قدیمی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد ہمارے منفرد یونانی علاج سے مریضوں کی جسمانی اور روحانی صحت کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے دواخانہ میں الحمدللہ عرصہ 25 سال سےلاکھوں مریض اللہ پاک کی رحمتوں سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آپ بھی آن لائن نجی طور پر مشورہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button