سبزیوں کے فائدے

پیاز کے چھلکوں کے فوائد

پیاز کے چھلکوں کے فوائد

پیاز کےعام فائدے

پیاز دنیا بھر میں مشہور سبزی ہے روزمرہ استعمال میں آنے کی وجہ سے ہر کوئی اس سے بخوبی واقف ہے اس کی چند اقسام ہیں، ہر قسم کی تاثیر یکساں ہے۔۔۔ عام طور پر سفید اور سرخ رنگوں میں یہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اسے سالن پکاتے وقت مصالحہ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے بطور اچار سرکہ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے،پیاز سے چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے اور سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے، پیاز کے بیج سیاہ رنگ کے اور نہایت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے بعض لوگ کلونجی کو بھی پیاز کا بیج ہی سمجھتے ہیں۔۔۔ پیاز اورپیاز کا بیج دوائیوں میں عام استعمال ہوتا ہے، پیاز میں پروٹین، نمکیات، فاسفورس اور وٹامنز ہوتے ہیں اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے ، پیاز کو ٹماٹر کیساتھ ملا کر سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے اور یہ کافی لذیذ ہوتا ہے، خاص طور پر سرخ پیازایک خداداد نعمت ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف پیاز اور اس کے بیج ہی فائدہ مند نہیں ہیں بلکہ اس کا چھلکا بھی فوائد کی دولت سے مالامال ہے اور صحت کیلئے بہترین اور بہت سی بیماریوں میں نافع ہےتو آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو نا صرف پیاز بلکہ درجنوں فوائدکے حامل پیاز کے چھلکوں کے فائدے اور استعمال کا طریقہ بھی بتائیں گے ۔

پیاز کے فوائد احادیث کی روشنی میں

دوستو!کم و بیش ۶۰ کے قریب احادیث ہیں جن میں پیاز کا ذکر آیاہے، ان میں سے چند احادیث آپکو سناتے ہیں۔ خیار بن سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے پیاز کے بارے میں دریافت کیا تو آپؓ نے فرمایا بیشک نبی کریمﷺ نے جو آخری کھانا تناول فرمایا اس میں پیاز شامل تھا۔(سنن ابوداؤد، جلد سوم، حدیث ۴۳۶)حضرت عطاء بن معاویہ بن قرةؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں درختوں (یعنی لہسن اور پیاز)سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے جو انہیں کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے اور فرمایا کہ اگر تمہیں اسے ضرور ہی کھانا ہو تو اسے پکا کر انہیں مار دو (یعنی ان کی بدبو کو پکا کر زائل کر کے پھر کھاؤ) یعنی پیاز اور لہسن۔ (سنن ابوداؤد، جلد سوم، حدیث ۴۳۴)
ان احادیث مبارکہ میں (کچا) پیاز اور لہسن کھانے کے بعد مسجد سے الگ رہنے کا حکم ہے کیونکہ پیاز اور لہسن کھانے کے فورا بعد منہ سےبد بو آتی ہےیا وہ ترکاری یا سالن جس میں پیازاور لہسن کا زیادہ استعمال کیا گیا ہووہ کھانے کے فورا بعد مسجد نہ آئے ۔۔۔بلکہ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ نماز کے اوقات کے قریب اس طرح کی کوئی بھی بدبو والی چیز استعمال نہ کریں۔
اسی طرح اور بھی احادیث ہیں جن میں ذکر ملتا ہے کہ جب نبی کریم ﷺ نے لہسن اور پیاز کھا کر مسجد میں آنے سے منع کیا تو صحابہ کرام ؓ نے سمجھا کہ شاید ان چیزوں کے حرام کا حکم نازل ہو گیا ہے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں کون ہوتا ہوں حلال کو حرام کرنے والا۔۔۔ نبی کریم ﷺ اس لیے لہسن اور پیاز کو کچی حالت میں پسند نہیں فرماتے تھے کیونکہ آپ ﷺ پر وحی کا نزول ہوتا تھا اور اس کا ذکر آپ ﷺ کی ایک حدیث میں بھی ملتا ہے جب ایک شخص کی دعوت پر آپ ﷺ نے پیاز کھانے سے انکار کیا تو صحابہ ؓ نے بھی انکار کر دیا تب نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم کھاؤ کیونکہ جن سے میں نے ملاقات کرنی ہوتی ہے تم نے نہیں کرنی ہوتی۔۔۔ تو چلیں اب آپکو پیاز اور اس کے چھلکوں کے مختصراً فوائد بتاتے ہیں تا کہ آپ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

پیاز کے سائینسی فوائد

دوستو!پیاز کی افادیت کے متعلق طبی اور سائنسی ماہرین نے متعدد تحقیقات کیں جن کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور شوگر اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے، پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالامال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے کہ اس میں حیاتین اور دوسرے اجزاء بڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔۔۔ان میں شائستہ چونا، تا نبا، فولاد، گندھک، میگنیشیم اورپوٹا شیم شامل ہیںپیاز ایک مفید غذا ہے جس میں فاسفورس کے علاوہ فولاد بھی پایا جاتا ہے جو ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پیاز کو سلاد کے طور پر اپنی روزہ مرہ خوراک کے ساتھ ضرور استعمال کریں کیونکہ دال یا سبزی کے ساتھ کھانے سے خون میں شکر کی سطح کم رہتی ہے، جس سے شوگر جیسی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے، پیاز میں کرومیم ہوتی ہے جو کہ شوگر کے اثرات میں کمی کرتی ہے۔۔۔اگر پیاز کے اوپر ایک لیموں نچوڑ لیا جائے تو نہ صرف ذائقہ میں اچھا ہو گا بلکہ یہ ہماری صحت کیلئے بھی اچھا ہو گا اس کے علاوہ پیاز ہمیں گرمیوں میں لو لگنے سے بھی بچاتا ہے۔۔۔قوت باہ کو بڑھانے کیلئے پیازانتہائی فائدہ مند سبزی ہے لیکن سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اسے دن میں کس وقت کھانا چاہیے کہ فائدہ دے کیونکہ اگر یہ دن میں کسی غلط وقت کھالیا جائے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے،ماہرین کا کہناہے کہ قوت باہ کو بڑھانے کے لیے پیاز کا استعمال دوپہر کے کھانے کے ساتھ کرنا چاہئے اوراگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تومرد وں کو کسی قسم کی بھی ادویات کا سہارا نہیں لینا پڑے گااور ازدواجی زندگی میں کسی قسم کی شرمندگی بھی نہیں اٹھانی پڑے گی اور اس مقصد کیلئے کچا پیاز استعمال کریں۔۔۔طبی ماہرین کا کہناہے کہ کچھ ایسے اوقات بھی ہیں جن میں پیاز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ،پیازکو صبح یا شام کے وقت بالکل استعمال نہیں کرناچاہیے کیونکہ ان اوقات میں ا س کا استعمال قوت باہ کومزید کم کر دے گا،شام کے وقت پیاز کھانا مردوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے لہذا رات کے کھانے میں اسے ہاتھ بھی مت لگائیںاور صرف دوپہر کو ہی استعمال کریں۔۔۔کچاپیاز ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں سلفائڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔۔۔ کچا پیاز کھانے سے ہمارے جسم کاکولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے، پیاز دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہےسرخ پیاز کے استعمال سے کینسر ، خاص طور پر پراسٹیٹ کینسر کی بیماری میں فائدہ ہوتا ہے۔۔۔یہ بریسٹ کینسر، کولون کینسراور پھیپھڑوں کے ٹیومر کےلئے مفید ہےاس کے علاوہ پیاز پھیپھڑوں کے کام کرنے کے نظام کی مدد کرتا ہے۔۔۔اگر ہم اس کا استعمال روز مرہ کی بنیاد پر کریں تو ہم میں شوگر کے ہونے کےچانس بھی کم رہ جاتے ہیںاس کے علاوہ پیاز موسمی بیماریوں سے بچنے میں ہماری مدد کرتا ہے، دمہ میں کچا پیاز کھانا مفید رہتا ہےپیاز فالج کی بیماری سے بچاتا ہے۔۔۔زخم پر پیا ز باندھنے سے آرام آجاتا ہے اوردو ہی دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ گلے کے بڑھے ہو ئے غدود، کالی کھانسی، دمہ، پھیپھڑے اور حلق کی بیما ریاں نزلہ زکام، شوگر، سر درد، مرگی، معدے کے زخم کے امراض میں پیاز کا استعمال شفا بخش ہے، زہریلے کیڑے، سانپ، بچھو کا ٹ لے تو جسم کے اس حصے پر پیا ز اور نو شا در کا پانی لگائیے سوزش جا تی رہے گی، پیاز کو پکا کر کھلانے سے یرقان، پرانی کھانسی، سینے کی جلن اور بلغم کے انجماد میں خاص طور پر فائدہ ہوتا ہے اسے کھانے سے پیشاب بار بارآتا ہے، سرکہ میں اگر اس کا اچار بنا کر استعمال کیا جائے تو تلی کے درد میں فائدہ مند ہوتا ہے، صفراوی متلی وغیرہ دور ہوتی ہے، آنکھ کی سوزش، سفیدی اور موتیا کی ابتداء میں پیاز کا عرق شہد میں ملا کر آنکھ میں لگانے سے اکثر فائدہ ہوتا ہے، پیاز کو پیس کر اس کا لیپ بالوں پر لگانے سے سیاہ بال اگنے شروع ہو جاتے ہیں، بدن پر سیاہ داغ ہوں تو ان پر پیاز کا عرق لگاتے رہنے سے سیاہ داغ ختم ہو جاتے ہیں، پیاز کا عرق آدھا چھٹا نک صبح صبح نہارمنہ پیتے رہنے سے گردے مثانے کی پتھری خارج ہو جاتی ہے، پیاز کا عرق چند قطرے کان میں ٹپکانے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے۔۔۔تمدن عر ب نامی کتاب میں فرانسیسی مصنف ڈاکٹر گیتا وابان لکھتا ہے کہ کھجو ر کے بعد عربو ں کی بہترین اور پسندیدہ غذا لہسن اور پیاز جیسی سبزیا ں تھیں کیونکہ ان میں لاتعداد بیماریوں کا علاج ہے۔

پیاز کے چھلکوں کے فائدے

 

عام طورپر ہم پیاز کا چھلکا اتار کر پھینک دیتے ہیں مگر یقین کریں بے پناہ فوائد کا یہ مرکب پھینک کرہم بڑی غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں۔۔۔پیاز کاچھلکے پھینکنے کی بجائے ان سے شاندار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، پیاز کے چھلکے کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ( Antioxidants )یعنی عمل تکسید کو روکنا ہے۔۔۔کئی دوسرے فوائد کے ساتھ پیاز کے چھلے مزاج کو تازہ رکھنے، بلڈ پریشر میں توازن قائم کرنے اور شریانوں کی بندش کو کھولنے میں مدد دیتے ہیں،پیاز کا چھلکا فائبر اور فینولہ جیسے مرکبات سے بھرپور ہوتاہے اورپیاز کا چھلکا بند شریانوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں۔۔۔پیاز کا چھلکا نظام انہضام کو بہتر بناتاہےاورسرطان جیسی بیماری کی روک تھام اورمعدے میں پیدا ہونے والی تبخیرکی روک تھام میںبھی مدد دیتا ہے۔۔۔ طبی ماہرین کے مطابق پیاز کے چھلکوں میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی اور ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو فلیونائڈس اور اینٹی آکسیڈیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاورانسان کو شوگر، موٹاپے، کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔پیاز کے چھلکے کو سکھائیں اور پھر اسے پانی میں ڈال کر اسے اُبلنے کے لیے رکھ دیں، پندرہ منٹ بعد برتن کو چولہے سے ہٹا لیں، جب یہ پانی پینے کے قابل ہو جائے تو اس میں حسبِ ذائقہ شہد ملائیں اور پھر اسے چائے کی طرح استعمال کریں۔۔۔ماہرین کے مطابق پیاز کے چھلکے کی چائے پینے سے پرسکون نیند آتی ہے اور بے چینی دور ہوجاتی ہے، اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ جلدی امراض بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔۔۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لئے پیاز کے چھلکوں میںایک کیمیکل پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کے لیول کوکنٹرول میں رکھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معتدل رکھتا ہے۔۔۔اگر آپ کو جلد کی تکلیف یا کسی قسم کی الرجی ہے تو پیاز کے چھلکے کو اس پر ملنے سے یہ تکلیف کم ہو جائے گی،پیاز کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے آپ کی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔۔۔چائے کے چھلکوں کا پانی بالوں کو نرم و ملائم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے،پیاز کے چھلکوں کو ابال کر اس پانی سے سر دھوئیں،بال نرم و ملائم ہونے کے ساتھ مضبوط بھی ہو جائیں گے۔۔۔چھلکوں کو پانی میں ڈال کر اُبالیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر صبح استعمال کریں، روزانہ ایک چمچہ پینے سے جسم توانا رہے گا اور تھکن کا احساس کم سے کم ہوگا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپکو آج کی اس آرٹیکل سے بہت سی مفید معلومات ملی ہوں گی تو جلدی سے اس پوسٹ کو لائک کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں، ہماری شوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینل کو  لائیک وسبسکرائب کریں اور صدقہ جاریہ کی نیت سے اس یوسٹ کو فیس بک اور واٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کر دیں۔ جزاک اللہ

Urdutibb.com

دواخانہ حکیم عمران کمبوہ میں جنسی صحت ، زنانہ مردانہ امراض بانجھ پن، گردوں کی پتھری ، پائلز اور دیگر صحت کے مسائل کا علاج قدیمی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد ہمارے منفرد یونانی علاج سے مریضوں کی جسمانی اور روحانی صحت کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے دواخانہ میں الحمدللہ عرصہ 25 سال سےلاکھوں مریض اللہ پاک کی رحمتوں سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آپ بھی آن لائن نجی طور پر مشورہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button