ٹوٹکےامراض مردانہامراض معدہ

جوارش جالینوس کے فوائد اور جوارش جالینوس بنانے کا طریقہ

جوارش جالینوس کے فوائد اور جوارش جالینوس بنانے کا طریقہ

یہ جوارش طب یونانی کے ان مرکبات میں سے ہے جس پر فخر کیا جاتا ہے۔اس کے استعمال سے یوں تو بدن میں بیسیوں فوائد ہوتے ہیں۔

جوارش جالینوس کے چیدہ چیدہ فوائد درج ذیل ہیں۔

ضعف ہضم کو دور کر کے معدہ کو طاقت دینا اس کا ایک ادنی سا کرشمہ ہے ضعف معدہ کے لیے یہ اس قدر موثر ہے کہ بڑے سے بڑا طبیب بھی ضعف معدہ کے لیے اسی کا انتخاب کرتا ہے۔
اس کے مسلسل استعمال سے بدن میں چستی اور طاقت آ جاتی ہے سستی اور کاہلی کا نام و نشان نہیں رہتا۔
معدے سے فاسد بخارات اُٹھنے کی وجہ سے اگر درد سر پیدا ہو رہا ہو تو اس کے چندہ روزہ استعمال سے درد سر ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔
اگر معدے کی خرابی سانس میں بدبو پیدا کر رہی ہو تو اس کے ایک ہفتہ استعمال سے سانس خوشبو دار ہو جاتا ہے۔
پیشاب کی ایسی زیادتی جس کی شکایت رات کو یا موسم سرما میں زیادہ ہوتی ہےاس کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے یہ مثانہ کی گرمی کے علاوہ ضعف مثانہ میں بھی نہت فائدہ دیتی ہے۔
یہ جوارش ریاح کے اخراج کے لیے بہترین مرکب ہے۔
بلغمی کھانسی میں اس جوارش کا فائدہ حیرت انگیز ہے۔
بادی بواسیر میں اس کا مسلسل استعمال مرض کو نیست و نابود کر دیتا ہے۔
درد کمر کے لیے یہ معجون بہترین ہے مگر اس کا استعمال کم از کم چھ ہفتے کرنا چاہیے۔
اگر گردہ مثانہ میں چھوٹی پتھری ہو تو اس کے استعمال سے ختم ہو جاتی ہے مگر بڑی پتھری میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا
سر داڑھی اور مونچھوں کے بال اگر قبل از وقت سفید ہونا شروع ہو جائیں تو بلغمی اشیاء کا استعمال ترک کر کے اس کا استعمال بالوں کی سفیدی روک دیتا ہے۔
ضعف باہ کے لیے بھی یہ جوارش بہت کا رگر ثابت ہوئی ہے۔
نسخہ خاص جوارش جالینوس زعفرانی

ہوالشافی

سنبل الطیب /بالچھڑ
الائچی خورد
تج
دارچینی
خولنجاں
لونگ
ناگر موتھا
زنجبیل
فلفل سیاہ
فلفل دراز
قسط شیریں
عود بلساں
اساروں
تخم مورد
چرائتہ
زعفران خالص
تمام ادویات دو دو تولہ
مصطگی رومی 5 تولہ
کوزہ مصری 1 پاؤ
شہد خالص آدھ کلو

ترکیب تیاری۔۔۔

تمام ادویات کو باریک سفوف بناکر مصری و شہد کا قوام بناٸیں اور اس میں یہ ادویات شامل کردیں بس معجون تیار ہے۔
طریقہ استعمال۔۔۔
9 ماشہ کھانے سے پہلے یا بعد  ہمراہ پانی استعمال کریں۔

Urdutibb.com

دواخانہ حکیم عمران کمبوہ میں جنسی صحت ، زنانہ مردانہ امراض بانجھ پن، گردوں کی پتھری ، پائلز اور دیگر صحت کے مسائل کا علاج قدیمی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد ہمارے منفرد یونانی علاج سے مریضوں کی جسمانی اور روحانی صحت کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے دواخانہ میں الحمدللہ عرصہ 25 سال سےلاکھوں مریض اللہ پاک کی رحمتوں سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آپ بھی آن لائن نجی طور پر مشورہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button