امراض زنانہ

لیکوریا کیا ہوتا ہے اور لیکوریا کا طبی و گھریلو علاج

لیکوریا کیا ہوتا ہے اور لیکوریا کا طبی و گھریلو علاج

 ایک تعلیم یافتہ عورت جس طرح ایک تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑھاتی ہے اسی طرح ایک صحت مند خاتون ہی ایک صحت مند اولاد کو جنم دیتی ہے۔مگریہ ہمارے معاشرےکی کم علمی ہے کہ شرم و حیا کے سبب بہت ساری لڑکیاں اور خواتین اپنے جنسی امراض کے حوالے سےشرم و حیا کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی ہیں اور کسی کو بتا نہ سکنے کے سبب نہ صرف خود تکلیف اٹھاتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی نسل کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ان بیماریوں میں سب سے عام بیماری لیکوریا اورسیلان الرحم ہے۔
یہ بذات خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے سبب ظاہر ہونے والی ایک علامت ہے سیلان الرحم سے مراد خواتین کے پوشیدہ عضو سے بہنے والا سفید یا پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے۔اگرچہ یہ ڈسچارج جینیٹل صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے مگر بعض صورتحال میں یہ کچھ تبدیلیوں کے سبب خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

لیکوریا کی علامات

اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل سی بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھا بدبو دار ہوتو لیکوریاہے۔لیکوریا خواتین کی ایک ایسی بیماری ہے جو عورتوں کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔
نمبر 1۔ شدید جسمانی کمزوری
نمبر 2۔کمر درد
نمبر 3۔ماہانہ نظام میں خرابی
نمبر 4۔حمل کا نہ ٹھہرنا
نمبر5۔ٹانگوں میں درد
نمبر 6۔بھوک نہ لگنا
نمبر 7۔جگر کے افعال میں کمی
نمبر 8۔وزن کا تیزی سے گھٹنا
نمبر 9۔بلڈ پریشر لو ہونا
نمبر 10۔اداسی
نمبر 11۔بانجھ پن
نمبر 12۔نسوانی حسن میں کمی
نمبر 13۔چہرے کی بے رونقی
نمبر 14۔خون کی کمی
نمبر 15۔طبیعت میں سستی کاہلی
نمبر 16۔غصہ جلدی سے آنا
نمبر 17۔دل ڈوبنا وغیرہ
نمبر 18۔ہیموگلوبن میں عنصر
نمبر 19۔ڈپریشن ذہنی
نمبر 20۔دباؤ اور تناؤ
نمبر 21۔ذہنی طور پر ہر وقت الجھے رہنا
نمبر 22۔گھبراہٹ
نمبر 23۔ڈر اور خوف کا شکار رہنا
نمبر 24۔حمل کا بار بار گر جانا
شوہر سے ہم بستری میں رغبت نہ ہونا وغیرہ یہ تمام مسائل اور امراض  اس نامراد مرض لیکوریا کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
ایسے تمام مسائل سے چھٹکارے کے لئے اس نسخے کو بنائیں۔
دانہ الائچی خورد کچی 20 گرام
طباشیر 50 گرام
پھلی کیکر 80 گرام
کشتہ قلعی
کشتہ فولاد
کشتہ صدف
ہر ایک پندرہ گرام گرام
ورق چاندی پانچ گرام
ترکیب تیاری۔۔
تمام چیزوں کو خوب اچھی طرح کوٹ پیس کر باریک سفوف تیار کریںاور تمام کشتہ جات مکس کرکے ڈیڑھ گھنٹہ تک کھرل کریں۔
مقدار خوراک
ایک سے دو گرام

طریقہ استعمال

نہار منہ ہمراہ دودھ یا شربت صندل لیں اوررات کو سوتے وقت ایک سے دو گرام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ان شاءاللہ ایک مہینے میں مرض دور ہو جائے گا۔
لیکوریا کا گھریلو علاج
کیلا اس مرض میں مفید ہے کیلا کھاکر دودھ میں شہد ملا کر پی لیں۔
بھنے ہوئے چنے
مصری یا گڑ
تھوڑی سی کمرکس
اور چند دانے چھوٹی الائچی
باریک پیس کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور ایک چمچ صبح اور ایک چمچ سونے سے پہلے کھاٸیں۔
چار گلاس پانی میں دو سے تین چائے کے چمچ میتھی دانہ ڈال کر آدھا گھنٹہ تک پکا کرچھان کر پی لیں۔
رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیہ بھگو دیں صبح خالی پیٹ پی لیں بہترین نتائج کے لئے ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔
زیرہ بھون کر کھاٸیں اگر خالی نہ کھایا جائے تو تھوڑی سی چینی ملاکر کھالیں۔
مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے بچنے کے لئے مکمل صفائی ہلکی ورزش اور قبض سے بچیں چائے کافی میدہ تلی ہوئی مصالحے دار مرغن اشیاء ترک کریں۔
پھل سبزیاں استعمال کریں۔
غصہ رنج و غم تفکرات ذہنی پریشانیوں سے جس حد تک ہوسکے بچیں۔

Urdutibb.com

دواخانہ حکیم عمران کمبوہ میں جنسی صحت ، زنانہ مردانہ امراض بانجھ پن، گردوں کی پتھری ، پائلز اور دیگر صحت کے مسائل کا علاج قدیمی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد ہمارے منفرد یونانی علاج سے مریضوں کی جسمانی اور روحانی صحت کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے دواخانہ میں الحمدللہ عرصہ 25 سال سےلاکھوں مریض اللہ پاک کی رحمتوں سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آپ بھی آن لائن نجی طور پر مشورہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button