ٹوٹکے

شیاٹیکا لنگڑی کا درد عرق النساء کی وجوہات اور علاج

لنگڑی کا درد۔شیاٹیکا۔عرق النّساء

یہ درد پیڑو کے بڑے عصب یا میں ہوتا ہے جس کو انگریزی میں شیاٹیکا کہتے ہیں۔ یہ درد سرین کے نیچے سے لے کر بیرونی ٹخنے تک محسوس ہوا کرتا ہے یہ درد آہستہ آہستہ شروع ہو کر شدید ہوجاتا ہے اور گاہے بگاہے ایک دم شروع ہو جاتا ہے
کولہے کے نیچے جانگ کی پچھلی طرف سے یہ درد شروع ہوکر ٹانگ میں ہوتا ہوا گھٹنے کی پچھلی طرف سے ٹخنے تک جاتا ہے۔

شیاٹیکا کی تشخیصی علامات

مریض متاثرہ ٹانگ کو پھیلائے پھر اس کو پیٹ کی طرف لائے اورایسا کرنے سے سخت درد محسوس ہو
جب مریض کرسی پر ٹانگ نیچے لٹکائے بیٹھا ہو اگر گھٹنے کی پچھلی طرف گڑھا جو ہوتا ہے اس کو دبایا جائے تو مریض کو سخت درد محسوس ہوتا ہےمریض اکثر کھڑا ہونے کی حالت میں اپنے جسم کا بوجھ درد سے متاثرہ ٹانگ کی بجائے تندرست ٹانگ پر ڈالے گااور متاثرہ ٹانگ کو ڈھیلا رکھے گا اورپاؤں کے اگلے حصے پر وزن رکھے گااور ایڑی کو اونچا رکھے گاتاکہ درد والی ٹانگ کو کھچاوٹ نہ ہودرد والی ٹانگ میں کڑل پڑتے ہیں۔اس درد کا دورہ بہت شدید ہوتا ہے جب ایک ٹانگ میں درد رہ چکا ہو تو اسی ٹانگ میں دوبارہ ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے سخت قبض، نمی  والی جگہ پر مسلسل بیٹھنا یا سونا شیاٹیکاکے اسباب ہیں۔

تلبینہ نبوی غذا تلبینہ بنانے کا طریقہ اور تلبینہ کے فوائد
آم کھانے کے فائدے اور نقصانات
طبی طور پرایک وقت میں کتنا پانی پینا مناسب ہے

 شیاٹیکا کا ہومیو پیتھک علاج

اس کا علاج کسی ماہر ڈاکٹر سے کروا لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے لیکن عام طور پر استعمال ہونے والی ادویات کے نام یہ ہیں۔
Gnaphallium
Arsenicum
Rhustox
Bryonia
Ledumpal
Ruta
Kali iodiod
Calchicum.
Pulsatilla
اگر مسئلہ سپائنل کارڈ میں محسوس ہو تونکس وامیکا دینی چاہیے۔

شیاٹیکاکے علاج کا دیسی نسخہ

نسخہ کو بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہیں۔
سورنجان شیرین۔پچاس گرام۔
ایلوایعنی مصبرپچاس گرام (ایلو ادراصل مصبر کو کہتے ہیں یہ پنسار سے باآسانی مل جاتا ہے)۔
گودا کوار گندل تازہ۔
شیاٹیکاکے علاج کا نسخہ بنانے کا طریقہ
دونوں اجزاء کو برابر وزن پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ اس کے بعد کوار گندل کے گودے میں اس پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کریں اورچنے کے برابر گولیاں بنالیں۔
شیاٹیکاکے علاج کا نسخہ استعمال کا طریقہ
روزانہ صبح و شام ایک ایک گولی کھانے کے آدھے گھنٹے بعد پانی سے کھائیں۔ پندرہ دنوں کے استعمال سے ناقابل یقین نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
پرہیز
چاول۔ دہی ۔کھٹی چیزیں دوران علاج بالکل نہ کھائیں۔
ضروری ہدایات
جو دوائی کھانے والی دی جائے وہی دوا روغن زیتون میں ملا کر متاثرہ جگہ پر ملنی چاہیے مالش ہمیشہ گرم کمرے میں کرنی چاہیے تاکہ ٹھنڈی ہوا سے بچا رہے درد والی جگہ پر نرم کپڑےکا ٹکڑا رکھ کر اس پرہلکی گرم استری رکھنا فائدہ مند ہے۔ مریض کو مسالہ دار خوراک اور تیز پتی والی چائے سے پرہیز کروائیں اور سخت محنت سے منع کریں۔

Urdutibb.com

دواخانہ حکیم عمران کمبوہ میں جنسی صحت ، زنانہ مردانہ امراض بانجھ پن، گردوں کی پتھری ، پائلز اور دیگر صحت کے مسائل کا علاج قدیمی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد ہمارے منفرد یونانی علاج سے مریضوں کی جسمانی اور روحانی صحت کو بحال کرنا ہے۔ ہمارے دواخانہ میں الحمدللہ عرصہ 25 سال سےلاکھوں مریض اللہ پاک کی رحمتوں سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ آپ بھی آن لائن نجی طور پر مشورہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button